پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بورڈ آف ریونیو، پنجاب کا ادارہ ہے۔ اتھارٹی مرکزی لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو برقرار رکھنے، زمین کی منتقلی اور کسٹمر کو زمین سے متعلق دیگر خدمات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔
اتھارٹی نے پورے پنجاب میں تحصیل کی سطح پر اور قانون گوئی سطح پر بھی اسٹیٹ آف آرٹ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل وین بھی گاؤں کی سطح پر وزٹ کرتی ہے تاکہ صارفین کو دہلیز پر خدمات فراہم کی جا سکے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو زمین سے متعلق بنیادی خدمات فراہم کرتا ہے جیسے فرد کا اجراء، اراضی کی منتقلی، وراثت کی منتقلی، عدالتی احکامات پر عمل درآمد، گرداوری کی کاپی، اور زمین سے متعلق دیگر خدمات وغیرہ ۔ مزید یہ کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا وژن ہے زمین سے متعلق دیگر خدمات ایک ہی چھت کے نیچی فراہم کی جائین۔ 5.5 کروڑ زمین کےمالکان کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے والی اتھارٹی کے طور پر بنیادی خدمات کے علاوہ، سرکاری اسکیموں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
Leave a Reply